پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک


بنوں: پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا: آر پی او بنوں/ فائل فوٹو

بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے  آپریشن کرکے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر مکمل تباہ کردیا گیا۔

آرپی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

آرپی او بنوں نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *