
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔
پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب کے 185پولنگ اسٹیشن میں سے 17 کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 6230 ووٹ لےکر آگے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 2305 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس خبر میں نتائج مسلسل اپڈیٹ کیے جا رہے ہیں لہٰذا نئی تفصیلات کیلئے صفحے کو ریفریش کریں
Leave a Reply