پنجاب کے 25 اضلاع میں سیلاب سے 4155 دیہات متاثر، اموات 56 ہوگئیں


پنجاب کے 25 اضلاع میں سیلاب سے 4155 دیہات متاثر، اموات 56 ہوگئیں

ہ تینوں دریاؤں کا ٹرینڈ کم ہورہا ہے :ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی/فوٹو 

ڈائریکٹر جنرل  پروونشل  ڈیزاسٹر مینجمنٹ  اتھارٹی  (پی ڈی ایم اے)  پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 25 اضلاع  اور 4155  دیہات سیلاب سے متاثر  ہوئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ  پنجاب میں 26 اگست سے اب تک سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 56 ہو چکی ہے، ریلیف کیمپس میں 60 سے70ہزار لوگ مقیم ہیں جنہیں سہولتیں دی جا رہی ہیں، 500 کے  قریب میڈیکل کیمپس لگائے ہیں جبکہ  پونے 2  لاکھ افراد کا علاج کیا جاچکا ہے۔

دریاؤں میں سیلابی صورتحال 

دریائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ  پنجاب کے تینوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہو رہا ہے،  راوی میں جسڑ کے مقام پر آج 65 ہزار  کیوسک پانی ہے،  تریموں پر اس وقت5 لاکھ 43 ہزار  کیوسک  کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ آئندہ  چند گھنٹوں  میں  تریموں  پر  ریلا  تقریباً پونے 6 لاکھ کیوسک تک جانےکا امکان ہے، دوسری جانب  ہیڈ محمد والا میں پانی کم جبکہ ہیڈ پنجند کے مقام پرپانی تیزی سے بڑھ رہاہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے  مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے مجموعی طور پر 25ہزار بوٹ  ٹرپس ہیں،  پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا جارہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان میں اگلے 72گھنٹے یہی سیلابی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان میں ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور چنیوٹ  اب بحالی کی طرف جا رہے ہیں جبکہ خانیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیلابی صورتحال برقرار رہے گی۔

 پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی، گجرات میں اب بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور  شدید اربن فلڈنگ کی صورتحال تھی، اس وقت گجرات میں مرکزی شاہراہوں کو مکمل طور  پر کلیئر کر دیا گیا ہے،گجرات میں بارش کی وجہ سے نکاسی کے عمل میں مشکلات ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *