پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار، انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید تیز کردیے


پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار، انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید تیز کردیے

فوٹو: رائٹرز

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی نہ آسکی، دریائے چناب میں ہیڈ تریمو  پر   اونچے درجےکا سیلاب برقرار  ہے جہاں بہاؤ  بڑھ کر  5  لاکھ 8 ہزار کیو سک ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ ملتان سے گزرنے والا دریائے چناب کا سیلاب تحصیل شجاع آباد اور تحصیل جلالپور میں تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق 2 دریاؤں کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے ضلع ملتان میں سب سے زیادہ نقصانات تحصیل جلال پور پیر والہ میں ہوئے جہاں 50 سے زائد مواضعات متاثر ہو ئے ہیں۔

ملتان اکبر فلڈ بند اور شیر شاہ فلڈ بند پر پانی کے بہاؤ میں وقتی طور پر کچھ کمی آ گئی ہے، 48 گھنٹے سے پانی کی سطح 394 فٹ پر موجود ہے شیر شاہ فلڈ بند کو مزید مضبوط بنانے کےلیے بند پر مسلسل مٹی ڈالنے کا عمل جاری ہے۔

جلال پور پیروالا میں بند ٹوٹنے کے بعد پانی تیزی سے جلالپور شہر کی جانب بڑھ رہا ہے، محکمہ انہار کے مطابق شہر کو بچانے کے لئے 8کلومیٹر لمبا عارضی بند تیزی سے بنایا جا رہا ہے، اکبر فلڈ پر پانی کے بہاؤ میں معمولی کمی ہے، اکبر فلڈ بند کی سطح 412 فٹ پر آگئی۔

ادھر ہیڈ پنجند پر بھی اونچے درجےکا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 70 ہزار کے قریب پہنچ گیا۔ چنیوٹ کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے اور  اس مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ سلیمانکی پر  اونچے اور  ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی اور سدھنائی پر اونچے درجے کے سیلاب ہیں، ہیڈ بلوکی پر بہاؤ ایک لا کھ 54 ہزار کیوسک ہو گیا جبکہ ہیڈ سدھنائی پر پانی کے بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ کم ہو کر 91 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *