لاہور: پنجاب کے اسپتالوں میں سکیورٹی گارڈ، وارڈ بوائز،نرس، فارمیسی اسٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کیلئے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا ۔
اس کے علاوہ اجلاس میں اسپتالوں کے سیکورٹی گارڈز، وارڈ بوائز،نرسوں اور فارمیسی اسٹاف کو باڈی کیم لگانے کی ہدایت کر دی گئی ۔
اجلاس میں سرکاری اسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لیے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت دے دی گئی ۔ سرکاری اسپتالوں میں صرف پرفارمنس کی بنیاد پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 80ارب روپے میڈیسن کے لیے دے رہے ہیں اب بھی ادویات کا نہ ملنا ناقابل فہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے اور وقت ضائع نہیں ہوں گے،نااہل اور کام چوروں گھر جانا ہوگا ۔






















Leave a Reply