
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب کے زیرنگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہوگیا۔
جیو نیوز کے مطابق 2021 سے 2024 کے دوران غائب ہونے والے سامان کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی زیرنگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور پولیس آفس لاہور کے علاوہ 12 اضلاع کے پولیس دفاتر سے اسلحہ اور بارود غائب ہوا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اس حوالے سے تمام ذیلی اداروں سے جواب طلب کر لیا گیا۔
Leave a Reply