
پنجاب میں دریاؤں سے گزرنے والے سیلابی ریلوں کے تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آگئے۔
ڈائریکٹر ریجنل میٹ آفس لاہور علیم الحسن رامے کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ خانکی سے 10 لاکھ 14 ہزار 443 کیوسک جبکہ قادرآباد سے 10 لاکھ 70 ہزار 951 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔
ڈائریکٹر ریجنل میٹ آفس لاہور کے مطابق قادرآباد پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے جبکہ دریائےچناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر 3لاکھ 12 ہزار918 کیوسک کا ریلا گزررہا ہے۔
دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر ایک لاکھ 89 ہزار 380 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ شاہدرہ کے مقام پر 91 ہزار 400 کیوسک کا ریلا گزررہا ہے۔
ڈائریکٹر ریجنل میٹ آفس لاہور کے مطابق آج رات شاہدرہ سے ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا۔
دریائے راوی پر بلوکی سے 80 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، یہ درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
علیم الحسن رامے کا کہنا ہے کہ جسڑ سے پانی شاہدرہ میں آئے گا اورپھر وہاں سے بلوکی میں جائے گا۔
خیال رہے کہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے یہ اعداد و شمار رات 11 بجے تک کے ہیں۔
Leave a Reply