پنجاب حکومت گندم پختونخوا لیجانے کی اجازت نہیں دے رہی، غذائی قلت کا خدشہ ہے: فلور ملز ایسوسی ایشن


پنجاب حکومت گندم پختونخوا لیجانے کی اجازت نہیں دے رہی، غذائی قلت کا خدشہ ہے: فلور ملز ایسوسی ایشن

ملیں بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کررہی ہیں اور گندم ترسیل سے وابستہ مزدوروں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن— فوٹو:

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گندم خیبرپختونخوا لے جانے کی اجازت نہیں دے رہی اور گندم روکے جانے سے خیبرپختونخوا میں غذائی قلت کا خدشہ ہے۔

فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملیں بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کررہی ہیں اور گندم ترسیل سے وابستہ مزدوروں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث گندم اورچاول کی فصل نقصان سے دوچارہے۔

فلورملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وفاق خیبرپختونخوا کی ملوں کو گندم کی فراہمی کیلئے حل نکالے۔

فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا کو زیادہ تر گندم پنجاب اور سندھ سے فراہم کی جاتی ہے، خیبرپختونخوا کی ملز گندم ڈیلرز اورکاشتکاروں کو رقوم ادا کر چکی ہیں اور  رکاوٹ کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی ملوں کو نقصان سامنا ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *