Skip to content
  • Thursday, 22 January 2026
  • 9:59 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سےگندم خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا

حالیہ پوسٹس

  • سائنسدانوں نے لمبی عمر کا راز دریافت کرلیا
  • متحدہ عرب امارات کا اے آئی کی مدد سے مصنوعی بارش سے پانی کی قلت دور کرنے کا منصوبہ
  • مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
  • جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
  • غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان
تازہ ترین

پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سےگندم خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا

DAILY MITHAN Oct 8, 2025 0


پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سےگندم خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا

کاشتکار ہمارے بھائی ہیں،کبھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب۔ فوٹو فائل

پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سےگندم خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت گندم سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ سال کے لیے گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے لیے نجی سیکٹر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، نجی سیکٹر کاشتکاروں سے 3500 روپے من کے حساب سے گندم خریدے گا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کاشتکار ہمارے بھائی ہیں،کبھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیے گئے، گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں روپے کے زرعی قرضے فراہم کیے گئے، صوبے میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر مقدار میں موجود ہے۔

دوسری جانب کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو اس وقت ایک اندازے کے مطابق 15لاکھ ٹن گندم کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اس کی بڑی وجہ گزشتہ سال صوبائی حکومت کا کسانوں سے گندم کی خریداری بند کرنا اور امدادی قیمت نہ دینا ہے، اس سال بھی امدادی قیمت نہیں دی گئی تو کاشت کار آئندہ سال گندم کی پیداوار پر توجہ نہیں دیں گے۔

کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس غلط فیصلے سے پنجاب کا کسان رُل گیا اور اسے اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم اس صورتحال کا اصل فائدہ اٹھایا مڈل مین نے، جس نےکسانوں سے 2 ہزار روپے فی من میں گندم خریدی، اب مڈل مین وہی گندم 3500 سے 4000 روپےفی من میں بیچ رہا ہے، اس طرح ذخیرہ اندوزوں نے خوب کمائی کی۔

کسان رہنما خالد کھوکھر اور فلور ملز چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے کسانوں اور فلور ملز کو تو نقصان اٹھانا پڑا، تاہم مڈل مین نے خوب فائدہ اٹھایا، اس سال ان کے ساتھ مشاورت سے فیصلے نہ کیے گئے تو گندم کی کاشت کم ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزارروپے فی من سے اوپر مقرر کرنےکا بھی مطالبہ کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے لمبی عمر کا راز دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات کا اے آئی کی مدد سے مصنوعی بارش سے پانی کی قلت دور کرنے کا منصوبہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
زمبابوے کو شکست دیکر پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر اپوزیشن کا حکومت سے ایوان کو اعتماد میں لینےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کی جانب سے ایک وئیر ایبل اے آئی پن کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
اہلیہ سے طلاق کے بعد بھارتی کرکٹر کو گرل فرینڈ بھی چھوڑ گئی، جوڑے نے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس (ٹوئٹر) میں اسٹارٹر پیکس نامی نئے فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
آگ سے متاثرہ گل پلازہ کی عمارت مخدوش قرار، ریسکیو آپریشن کے بعد عمارت گرانے کی سفارش
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
سانحہ گل پلازہ، میونسپل کمشنرکے ایم سی افضل زیدی کو عہدے سے ہٹادیا گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
ڈیووس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی صدر ٹرمپ کے کان میں سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
دہائیوں قبل گم ہونے والی انگوٹھی ایک ساحل میں دریافت
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکہ، 5 افراد جھلس کر زخمی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی اب آپ کی عمر کی پیشگوئی بھی کرسکے گا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
سانحہ کی ابتدائی رپورٹ تیار
DAILY MITHAN Jan 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 20, 2026