
پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی۔
وزارتِ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم ذخیرہ اندوزوں نے مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے چھپا رکھی تھی۔
ذرائع وزارت خوراک کے مطابق گندم قبضے میں لینے کے بعد 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے من دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی کم ہونے سے 400 روپے من گندم قیمت اضافہ ہوگیا، 3ہزار روپے من سے ایک بار پھرگندم کی قیمت 3400 روپے من ہوگئی۔
ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی سپلائی ملوں کو کم مل رہی ہے، ہم محدود تعدادمیں 20 کلو تھیلے سپلائی کر رہے ہیں، اس وقت مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں سپلائی ہو رہا ہے۔
ذرائع چکی مالکان کا کہنا ہے کہ چکی آٹا والوں نے قیمت 140 روپے برقرار رکھی ہے۔
Leave a Reply