پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند


پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے جہاں گوجرانوالہ 429 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ریکارڈ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے،  حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی، ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ، ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند میں غیرضروری سفر ناکرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے جہاں گوجرانوالہ 429 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد میں 347، پشاور میں 272، راولپنڈی میں207 اور لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 180 ریکارڈ کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *