پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید دھند سے معمولات متاثر ہیں۔
حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم ٹو لاہورسےکوٹ سرور تک بند ہے جب کہ ایم 3 رجانہ سے درخانہ، ایم 4 فیصل آباد سےملتان تک اور ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک ٹریفک معطل ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے وسطی اضلاع میں بھی فضائی آلودگی برقرار ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے فیصل آباد میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 814، گوجرانوالہ میں 404، ملتان میں 261 اور لاہور میں 218 ریکارڈ کی گئی۔


























Leave a Reply