لاہور: پنجاب اسمبلی میں دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے رہنماؤں پر پابندی لگانے کے لیے قرار داد منظور کرلی گئی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے رہنماؤں پر پابندی کی قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن طاہر پرویز نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی اور انتشار پھیلانے والوں پر پابندی لگائی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، قرارداد میں ملکی استحکام کے لیے کام کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ۔






















Leave a Reply