پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان، کراچی میں بھی بارش متوقع


پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان، کراچی میں بھی بارش متوقع

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش متوقع ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پاکستان میں مون سون کا سیزن جاری ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس رہے ہیں۔

آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ صبح اور  رات کے وقت چند ایک مقامات پر بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے اور شہر میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *