پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے: ٹرمپ


پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  تمام پناہ گزین درخواستوں پر  فیصلوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک برقرار  رہ سکتی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس معطلی کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں، یہ طویل بھی ہوسکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ان لوگوں کو اپنے ملک میں نہیں چاہتے، ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں’۔

ٹرمپ نے کہا کہ تیسری دنیا کےکچھ ممالک اچھے نہیں اور جرائم سے بھرے ہوئے ہیں، ایسے ممالک جنہیں اپنے عوام کی دیکھ بھال تک نہیں آتی تو امریکا کو بھی ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

الہان عمر  امریکی کانگریس کی پہلی صومالی نژاد رکن ہیں اور  دو دہائی  قبل بطور پناہ گزین امریکا آئی تھیں۔ ٹرمپ ماضی میں بھی صومالیہ کو  ایسے ممالک کی مثال کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں جن کے شہریوں کی ہجرت پر وہ اعتراض کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے 2 روز  قبل پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے روکنے کا اعلان کیاتھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *