پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف کی ریلی سے خطاب کیے بغیر ہی چلے گئے۔
پشاور میں عمران خان کی رہائی کیلئے ریلی حیات آباد ٹول پلازہ سے شروع ہوئی جس کی قیادت علی امین گنڈاپور نے کی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے قلعہ حصار پر کارکنوں سے خطاب کرنا تھا لیکن وہ کارکنوں سے خطاب کیے بغیر ہی نکل گئے۔
وزیراعلیٰ کے خطاب کے بغیر چلے جانے پر کارکن مشتعل ہوگئے اور ان کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے خیبرروڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔























Leave a Reply