پشاور دھماکے کا سہولتکار داعش خراسان کا اہم کمانڈر افغانستان میں ہلاک


پشاور دھماکے کا سہولتکار داعش خراسان کا اہم کمانڈر افغانستان میں ہلاک

ہلاک کمانڈر احسانی 2022 کے پشاورکوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 شہادتیں ہوئی تھیں: سکیورٹی ذرائع / فائل فوٹو 

کابل: پشاور میں 2022 میں ہونے والے دھماکے کا سہولت کار  داعش خراسان کا کمانڈر  محمد احسانی عرف انوار  افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔ 

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہلاک ہوا۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کمانڈر احسانی 2022 کے پشاورکوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار تھا، کوچہ رسالدار دھماکے میں 67 شہادتیں ہوئی تھیں۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ احسانی تاجک خودکش بمباروں کو  پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار  تھا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *