بلوچستان میں پسنی کے قریب سمندر میں ڈولفن کا بڑا جھنڈ دیکھا گیا ۔
پسنی کے ساحل سمندر کے قریب تیرتی ڈولفن نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کے اہلکاروں نے بھی اس خوبصورت منظر کو محفوظ کر لیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈولفن صاف اور پُرسکون پانی میں رہنا پسند کرتی ہیں اور پسنی کے ساحل کے قریب ڈولفنز کی موجودگی سمندری ماحول کے بہتر ہونے کی علامت ہے۔


























Leave a Reply