
کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی اور بچےکو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
گھگر پھاٹک کے قریب گھر سے میاں بیوی اور 6 سالہ بچےکی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکھٹےکیے اور کارروائی کا آغاز کیا۔ مقتول کی شناخت عبد المجید، مقتولہ کی شناخت سکینہ اور 6 سال کے بچے کی شناخت عبدالنبی کے نام سے ہوئی۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق قتل کی واردات محبت کی شادی کرنے پر پیش آئی ہے۔ دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کی بات کئی سال سے چل رہی تھی،گزشتہ رات لڑکی کے اہلخانہ نے کلہاڑی کے وار سے میاں بیوی اور بچے کو قتل کیا۔
ایس ایس پی ملیر کا بتانا ہےکہ مقتولین نے 6 ماہ قبل ہی گھگر پھاٹک کے قریب گوٹھ میں رہائش اختیار کی تھی، دونوں خاندان شکار پور کے رہائشی ہیں۔
دوسری جانب اہل علاقہ کا بتانا ہےکہ انہیں کسی قسم کے ہنگامے یا شور کی آوازیں نہیں سنائی دیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکےکے اہلخانہ کے آنےکے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائےگا، لاشیں قانونی کارروائی کے بعد اسٹیل ٹاؤن سردخانےمنتقلی کی گئی ہیں۔
Leave a Reply