لاہور: منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کے ارکان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی تھی جس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔
عدالت نےپرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا تاہم ان کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
پرویز الٰہی کی استثنیٰ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
























Leave a Reply