کوئٹہ: پرنس روڈ پر نجی پلازہ میں لگنے والی آگ سے متعدد دکانیں جل گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق پرنس روڈ پر نجی پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ آگ سے درجنوں دکانیں جل گئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 6 اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل اور گارمنٹس سمیت مختلف نوعیت کی دکانیں ہیں۔
چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ پرنس روڈ پر پلازہ میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کےباعث ہوئی، آگ نے پلازہ کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاروں کو بھی لپیٹ میں لیا تھا جس کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکل پیش آئی۔






















Leave a Reply