Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 6:47 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پختونخوا میں جو امن قائم کیا وہ ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے: سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور

حالیہ پوسٹس

  • ایران کے حملوں کی 37 ویں لہر، طاقتور میزائلوں سے امریکی و اسرائیلی اہداف نشانہ
  • سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان
  • ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں روسی قونصل خانےکی عمارت کو نقصان، شیشے ٹوٹ گئے
  • وائٹ ہاؤس کا مقاصد پورے ہونے تک ایران میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
  • امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے: ایرانی سفیر
پاکستان

پختونخوا میں جو امن قائم کیا وہ ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے: سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور

DAILY MITHAN Oct 31, 2025 0


پختونخوا میں جو امن قائم کیا وہ ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے: سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور

اُن کے دور میں سکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر دہشتگرد گروپس کو کمزور کر دیا گیا تھا: علی امین گنڈا پور

اسلام آباد : خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے دور میں فوج، پولیس اور عوام کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر حصوں میں دہشتگردی پر قابو پا لیا گیا تھا۔ 

دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ اُن کے دور میں سکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر دہشتگرد گروپس کو کمزور کر دیا گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا، ’’جب میں اقتدار میں آیا تھا، دہشتگردی صوبے کے بیشتر حصوں میں کھلے عام گھومتے تھے، لیکن میرے دور میں ان میں زیادہ تر علاقوں کو کلیئر کیا گیا۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ صوبے کے کچھ علاقوں میں سکیورٹی صورتحال خراب ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں حالات بدتر ہو رہے ہیں، لیکن بروقت اور مشترکہ کوششوں سے امن کو ایک مرتبہ پھر بحال کیا جا سکتا ہے۔

گنڈا پور نے یاد دلایا کہ اُن کی حکومت جب شروع ہوئی تھی تو زیادہ تر لوگ، اور کچھ معاملات میں پولیس والے بھی، فوج کی واپسی کی بات کر رہے تھے۔ تاہم، ان کی حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے عوام نے فوج کی حمایت شروع کی، اور فوج، پولیس اور شہریوں نے مل کر دہشت گردوں کیخلاف اتحاد بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور سے قبل پہلے کبھی اتنی بڑی تعداد میں دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں کیا گیا تھا۔ گنڈا پور نے مزید کہا کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان، باجوڑ اور تیراہ کے سوائے سابق فاٹا کے زیادہ تر علاقہ جات سمیت تمام اضلاع کو دہشت گردوں سے پاک کیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ نے فوج، پولیس اور قبائلی علاقوں کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بحالی کا کریڈٹ بھی لیا اور کہا کہ مقامی کمیونٹی بالخصوص ضم شدہ اضلاع نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشتگردوں سے لڑائی کی۔

اپنی بڑی کامیابیوں میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے کرّم میں ایک صدی پرانا مسئلہ حل کیا جس کی وجہ سے قبائلی اور فرقہ ورانہ لڑائیاں ہوتی تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کئی ماہ کی کوششوں سے حل کیا، اور میرے دورِ حکومت کے آخری سات ماہ میں کرّم میں ایک بھی گولی نہیں چلی۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کرّم میں ایک مرتبہ پھر پرتشدد واقعات شروع ہوگئے ہیں اور ان کے عہدے چھوڑنے کے بعد چند ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر، باجوڑ اور چند دیگر علاقہ جات میں صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان کی جانب سے استعفیٰ طلب کیے جانے کے بعد انہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے طور پر برقرار رہنے کی کوئی پیشکش کی گئی تھی تو انہوں نے نہ اس کی تردید کی اور نہ تصدیق۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بات کو عوام کے سامنے ظاہر کرنا اور اس پر گفتگو کرنا مناسب نہیں۔ 

گنڈاپور کے دورِ حکومت میں چار ڈرون حملے ہوئے جن پر پارٹی کے اندر اور اڈیالہ سے وزیر اعلیٰ پر سخت تنقید کی گئی۔ تاہم، ایک پی ٹی آئی رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ سہیل آفریدی کے صرف 18 روزہ دور میں ہونے والے 6 ڈرون حملوں پر عمران خان اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا سمیت کسی نے ایک لفظ تک نہیں کہا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
پاکستان
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026