کراچی کے علاقے پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام ڈاکو افغان شہری ہیں، ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے تھے۔
ایس ایس پی کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی جس میں 6 ڈاکو مارے گئے جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہےکہ ہلاک ڈاکو گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ، ملزمان پرڈکیتی کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانےکا بھی الزام ہے۔


























Leave a Reply