پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹی خبریں، تصویریں اور ویڈیوز کی بھرمار، حقیقت کا پتا کیسے لگایا جائے؟


پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹی خبریں، تصویریں اور ویڈیوز کی بھرمار، حقیقت کا پتا کیسے لگایا جائے؟

بھارتی جارحیت کے سبب دوایٹمی ممالک ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کرکے اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے، ایسی صورتحال میں دونوں ممالک کا میڈیا دو مختلف صورتحال پیش کررہا ہے۔

پاکستانی میڈیا بمقابلہ بھارتی میڈیا 

پاکستانی میڈیا جہاں حقائق کی بنیاد پر رپورٹنگ کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کا حوصلہ بنتانظر آتا ہے وہیں بھارتی میڈیا پر جھوٹی خبروں کا پرچار ہے جس نے بھارتیوں کو بھی عاجز کردیا ہے اور لوگ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے میڈیا پر ہی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر بھی موجودہ کشیدگی کو لے کر جھوٹی خبریں، جھوٹی تصاویر اور فیک ویڈیوز حتیٰ کہ پروپیگنڈا کلپس تیزی سے وائرل ہیں۔

دفاعی نظام کی تباہی سے متعلق وائرل جھوٹی خبر 

پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹی خبریں، تصویریں اور ویڈیوز کی بھرمار، حقیقت کا پتا کیسے لگایا جائے؟

پاک بھارت کشیدگی کے دوران لاہور کے ڈپٹی کمشنر کی ایک جعلی پوسٹ کو تیزی سے شیئر کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے اہل علاقہ سے درخواست کی تھی کہ’ ہمارا دفاعی نظام تباہ ہوچکا ہے لہٰذا اہل لاہور شہر چھوڑ کر جلد از جلد محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں‘۔

 اس پوسٹ میں کوئی ایک تصویر لگا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ لوگ یہ شہر چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

 خبر جھوٹی ہے یا سچی ؟ کیسے پتہ لگائیں؟

حال ہی میں ڈی ڈبلیو(DW ) کی جانب سے جب پنجاب یونیورسٹی کےا سکول آف کمیونی کیشن اسٹڈیز کی سربراہ ڈاکٹر عابدہ اشرف سے سوال کیا گیا کہ عوام اس صورتحال میں کس طرح فیک نیوز کا پتہ لگا سکتی ہے؟

سوال کے جواب میں ڈاکٹر عابدہ اشرف نے بتایا کہ  ’ عوام تھوڑی سی کوشش اور بصیرت کے وائرل پوسٹوں کا جائزہ لے کر فیک نیوز کا پتا چلا سکتے ہیں‘ 

تصویروں کیلئے 

ڈاکٹر عابدہ اشرف  کے مطابق  ریورس امیج سرچ کے ذریعے کسی بھی  تصویر کی حقیقت کا پتہ چلایا جاسکتا ہے جب کہ ریورس امیج سرچ کے لیے درج ذیل ویب خاصی مددگار ہے۔

https://tineye.com/

ویڈیوز کی حقیقت جاننے کیلئے

ویڈیوز کی صورت میں ایسی ویب سائٹس سے مدد لی جا سکتی ہے جو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی فیک ویڈیوز کے تجزیے میں مدددیں۔

مزید برآں  کسی ویڈیو کا اسکرین شاٹ لے کر  گوگل امیج میں اس ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیوز اور ان کے اپ لوڈ ہونے کے وقت کا بھی  پتا چلایا جا سکتا ہے۔

https://images.google.com/



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *