
واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر ابھرکر دنیا کےسامنے آیا ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاکے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کےبعد مسئلہ کشمیر ابھرکردنیا کے سامنے آیا ہے اور دنیا کی توجہ کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کی جانب مبذول ہوئی۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کی امریکی انتطامیہ، پالیسی سازوں اور دیگر حلقوں سے ملاقاتوں میں اس معاملے کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
Leave a Reply