پاک بھارت جنگ میں مودی سرکارکو ایسا سبق سکھایا کہ وہ زندگی بھر نہیں بھولیں گے، وزیراعظم


پاک بھارت جنگ میں مودی سرکارکو ایسا سبق سکھایا کہ وہ زندگی بھر نہیں بھولیں گے، وزیراعظم

فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاک  بھارت  جنگ میں مودی سرکار کو  ایسا سبق  سکھایا کہ  وہ  زندگی  بھر نہیں بھولیں گے۔

ہری پور میں طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے قوم کی دعاؤں سے فتح حاصل کی، دلی سے لےکرممبئی تک بھارت یہ شکست کبھی بھول نہیں پائےگا۔

 وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دلیر اور غیور عوام کا صوبہ ہے، صوبے کے عوام کئی دہائیوں سے دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں، آپ کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا، پورے صوبےمیں مزید لیپ ٹاپ تقسیم کیےجائیں گے، پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوان نسل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر آگے بڑھیں گے اور یہ جادو ٹونے سے نہیں محنت سے ہوگا، ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت منجدھار سے نکل آئی اور  اب مستحکم ہورہی ہے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے، پاکستان کی ترقی اتحاد سے ممکن ہے، چاروں صوبے ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے  ہری پور کے لیے دانش اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ  ہری پور میں  بچوں اوربچیوں کے لیے علیحدہ  علیحدہ دانش اسکول بنائیں جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *