کراچی: پاک بحریہ نے بحر ہند میں طویل فاصلے پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سری لنکن شہری کو بچا لیا۔
اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں تبوک اور معاون نے کھلے سمندر میں بحری جہاز پر موجود سری لنکن شہری کا کامیاب طبی انخلاء کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیاکہ سری لنکن شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، ریسکیو آپریشن سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹرکی درخواست پر شروع کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے جہاز روانہ کیے اور بیمار رکن کو بحفاظت نکال لیا۔
اعلامیے میں بتایا گیاکہ مریض کو فوری طور پر پاک بحریہ کے جہاز تبوک پر ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سری لنکن حکام اور متاثرہ فرد کے اہل خانہ نے فوری ردعمل اور تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔


























Leave a Reply