Skip to content
  • Sunday, 1 March 2026
  • 10:51 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاک امریکا اسٹرٹیجک تعلقات

حالیہ پوسٹس

  • نیویارک ٹائمز کی امریکی صدر پر سخت تنقید، غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیدیا
  • برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا
  • ایران کے میزائل حملوں کے باوجود دبئی کی رونق برقرار، برج خلیفہ پرلائٹ شوکا سلسلہ نہ رُکا
  • ایران پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، دفاع کا حق رکھتے ہیں: ایرانی مندوب سلامتی کونسل
  • ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا، حملے کے بعد سفارتکاری زیادہ آسان ہوگئی ہے: ٹرمپ
Headline تازہ ترین

پاک امریکا اسٹرٹیجک تعلقات

DAILY MITHAN Mar 1, 2026 0


قارئین! میں یہا ں آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی تاریخ ہمیشہ اتار چڑھاؤ سے عبارت رہی ہے، یہ روابط مختلف ادوار میں عالمی سیاسی حالات، علاقائی ضروریات اور بڑی طاقتوں کے مفادات کے تابع رہے۔

 ماضی میں یہ تاثر مضبوط رہا کہ دو طرفہ تعلقات میں توازن کے بجائےامریکی ترجیحات کو فوقیت حاصل ہے، جسکے باعث باہمی اعتماد میں کئی بار کمی بھی دیکھنے میں آئی تاہم موجودہ حالات میں ان تعلقات کی نوعیت تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے، دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کو مرکزی حیثیت دی جارہی ہے۔

 بدلتی ہوئی عالمی سیاست اور معاشی حقائق اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کونئی بنیادوں پر استوار کریں،  اب محض دفاعی تعاون یا وقتی مفادات کے بجائے اقتصادی روابط، توانائی، معدنی وسائل اور تجارتی سرگرمیوں کو ترجیح دینا ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا سکتی ہے۔

 تاہم ضروری ہے کہ یہ روابط صرف بیانات، ملاقاتوں یابند کمروں میں ہونے والی بات چیت تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی منصوبوں اور زمینی حقائق میں بھی ان کا واضح اظہار ہو، مضبوط تعلقات کا اصل پیمانہ مشترکہ منصو بے،سرمایہ کاری اور عوامی سطح پر مثبت اثرات ہوتے ہیں۔

 دوسری جانب دہشتگردی کا مسئلہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کیلئے ایک سنگین چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے، اس معاملے میں امریکا کا کردار اور ذمہ داری 2 نیادی وجوہات کی بنا پر اہم ہے،  پہلی وجہ یہ ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا گیا جدید اسلحہ مختلف شدت پسند گروہوں کے ہاتھوں میں پہنچ چکا ہے، جو خطےمیں بدامنی اور تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی سیکورٹی اداروں کی رپورٹس بھی اس خطرے کی نشاندہی کر چکی ہیں کہ یہ اسلحہ دہشتگردی کے فروغ کا باعث بن رہا ہے، یہ صورتحال نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سلامتی کیلئے بھی خطرناک ہے، دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ امریکا پاکستان میں معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے، خصوصاً ایسے وسائل جنہیں عالمی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ 

اس مقصد کے حصول کیلئے پاکستان، بالخصوص بلوچستان میں پائیدار امن ناگزیر ہے، بد قسمتی سے وہاں سرگرم مسلح تنظیمیں، جو جدید ہتھیاروں کے استعمال سے تخریبی کارروائیاں کر رہی ہیں، ترقی اور سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن چکی ہیں جب تک امن و استحکام قائم نہیں ہوتا، معاشی امکانات کو عملی شکل دینا ممکن نہیں ہوگا، اس تناظر میں ضروری ہے کہ امریکا افغانستان میں چھوڑےگئے اسلحے کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرے  یا تو اس اسلحے کو واپس لینے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں یا افغان حکومت کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ یہ ہتھیار دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہوں۔ 

اسی طرح بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف تعاون اور عملی مدد فراہم کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، حقیقت یہ ہے کہ پاک امریکا تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور علاقائی امن بنیادی ستون بن سکتے ہیں، اگر دونوں ممالک عملی اقدامات، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کو بنیاد بنائیں تو یہ تعلقات نہ صرف دو طرفہ سطح پر بلکہ پورے خطے کے استحکام اورخوشحالی کیلئے بھی سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر کی جانب سے ایران کو جوہری معاہدے پر آمادہ کرنے کیلئے محدود فوجی کارروائی پر غور کی خبریں سفارتی دباؤ کے ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کر رہی ہیں، اگرچہ اسے محدود کارروائی قرار دیا جا رہا ہے تا ہم عسکری تاریخ بتاتی ہے کہ محدود حملے اکثر غیر متوقع رد عمل کو جنم دیتے ہیں، کسی بھی ریاست کی فوجی یا سرکاری تنصیبات کونشانہ بنانے کا اقدام نہ صرف خود مختاری کے اصولوں کو چیلنج کرتا ہے بلکہ خطے میں رد عمل کی ایک زنجیر بھی شروع کر سکتا ہے۔

 ایران نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جنگ کا خواہاں نہیں مگر حملے کی صورت میں بھر پور جواب دیا جائے گا، یہ کشیدگی 2 دار الحکومتوں کے درمیان تناؤ نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کیلئے ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، خلیجی ریاستیں، مشرقی بحیر ہ روم، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا سب اس کشمکش کے ممکنہ اثرات کی زد میں آسکتے ہیں۔

 اگر ایران کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو رد عمل صرف جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہے گا، توانائی کی ترسیل، عالمی تجارت، بحری راستے اور تیل کی منڈیاں فوری دباؤ میں آسکتی ہیں جس کے اثرات عالمی معیشت تک پہنچیں گے، تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اگر جوابی کارروائی میں خطے میں موجود فوجی اڈے یا اثاثے نشانہ بنتے ہیں تو اس تنازعے کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے۔

ایسی صورتحال میں اتحادی ممالک بھی غیر ارادی طور پر اس تنازعے کا حصہ بن سکتے ہیں، یہی وہ نکتہ ہے جہاں ایک علاقائی بحران کےبین الاقوامی تصادم میں تبدیل ہونے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے، پاکستان کیلئے یہ صورتحال محض خارجہ پالیسی کا معاملہ نہیں بلکہ علاقائی استحکام اور قومی مفادات سے جڑی حقیقت ہے۔ 

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی، ثقافتی اور اقتصادی روابط ایک حقیقت ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون نہ صرف باہمی مفاد میں ہے بلکہ خطے کے استحکام کیلئے بھی اہم ہے،  ایسے وقت میں پاکستان کو اصولی مؤقف اپناتے ہوئے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرنی چاہیے جبکہ کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں کو فروغ دینا چاہے۔

 یہ بھی حقیقت ہے کہ طاقت کے استعمال کی دھمکیاں سفارتی عمل کو کمزور کرتی ہیں، عالمی تنازعات کا تجزیہ یہی بتاتا ہے کہ عسکری دبا ؤ وقتی نتائج تو دے سکتا ہے مگر پائیدار امن صرف مذاکرات اور باہمی احترام سے ہی ممکن ہے، اگر طاقت کے استعمال کو ترجیح دی گئی تو یہ صرف کشیدگی بڑھائے گا، عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو اس صورتحال میں فعال کردارادا کرنا چاہیے تا کہ کشیدگی کومزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیویارک ٹائمز کی امریکی صدر پر سخت تنقید، غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیدیا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے میزائل حملوں کے باوجود دبئی کی رونق برقرار، برج خلیفہ پرلائٹ شوکا سلسلہ نہ رُکا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، دفاع کا حق رکھتے ہیں: ایرانی مندوب سلامتی کونسل
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا، حملے کے بعد سفارتکاری زیادہ آسان ہوگئی ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
طالبان رجیم بے نقاب!
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
مجھے علم ہے خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کررہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی، ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
شیخ زاید ہوائی اڈے پرڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک، 7 افراد زخمی ہوگئے، ابوظبی حکام کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ، عمارتوں میں آگ بھڑک اُٹھی
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال کی خبریں درست معلوم ہوتی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی حکام کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ملنےکا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
ایسے اشارے ملے ہیں ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے، اسرائیلی وزیراعظم کا بڑا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای کا غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے اور آن لائن افواہیں پھیلانے کیخلاف انتباہ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ریاستوں کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے: سعودی عرب
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
تازہ ترین
افغانستان کی جانب سے جاری تصویر 2021 میں ترکیے میں روسی جہاز حادثے کی نکلی، افغان طالبان جھوٹا پروپیگنڈا کرنے لگے
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان رجیم کے 352 کارندے ہلاک، 171ٹینک و بکتر بند گاڑیاں تباہ، آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کی ایران میں موجود پاکستانیوں کو آذربائیجان کے راستے بحفاظت پاکستان لانےکی ہدایت
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
تازہ ترین
پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے، گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر
DAILY MITHAN Feb 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026