
پاکستان کے لیگ اسپنر اسامہ میر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہوگئے۔
گزشتہ سیزن میں اسامہ میر نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی تھی اور اس بار بھی انہیں میلبرن اسٹارز ری ٹین کرسکتی ہے۔
بگ بیش لیگ کا ڈرافٹ 19 جون کو ہوگا جس میں اب تک 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
پاکستان کے شاہین آفریدی، بابراعظم، محمد رضوان اور شاداب خان بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔
Leave a Reply