پاکستان کے جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار


پاکستان کے جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار

فوٹو: فائل

امریکی عہدیداروں کی برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔ 

امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے10طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔

عہدیدار کے مطابق چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے 2 طیارے مار گرائے گئے۔

ایک اور عہدیدار نے کہا کہ مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تھا۔

عہدیدار کے مطابق بھارت کے خلاف کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 16 طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی بھارت کے خلاف کارروائی میں جے10طیارے استعمال کرنے کی تصدیق کی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرانے میں جے 10 طیارہ استعمال کیا گیا۔

اس سے قبل فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی تھی کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

فرانسیسی اہلکار کے مطابق فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے۔

خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *