پاکستان کے جواب کا ڈر، بھارت نے 28 ائیرپورٹس کی بندش کا دورانیہ مزید بڑھا دیا


پاکستان کے جواب کا ڈر، بھارت نے 28 ائیرپورٹس کی بندش کا دورانیہ مزید بڑھا دیا

7 مئی کو بھارت نے جارحیت کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف سے 28 ائیرپورٹس بند کردیے تھے اور یہ بندش 10 مئی تک کیلئے تھی— فوٹو:فائل

پاکستانی جوابی حملوں کے خوف کا باعث بھارت نے اپنے 28 ائیرپورٹس کی بندش کا دورانیہ مزید بڑھا دیا۔

7 مئی کو بھارت نے جارحیت کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف سے 28 ائیرپورٹس بند کردیے تھے اور یہ بندش 10 مئی تک کیلئے تھی۔

تاہم اب بھارتی حکومت نے ائیرپورٹس کی بندش کا دورانیہ مزید بڑھا دیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیرپورٹس 15مئی تک بند رہیں گے جن میں سری نگر، جموں، امرتسر، لیہہ، چندی گڑھ، دھرمشالا، راجکوٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ائیرپورٹس بند ہونے سے سیکڑوں پروازیں بھی مسنوخ ہوگئیں اور کئی ائیرلائنز نے فلائٹ آپریشنز بھی بند کردیے۔

خیال رہے کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں متعدد پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *