
کراچی: بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بحال ہوگیا اور پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کے بارے میں بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کوآگاہ کردیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ محفوظ اور مؤثر انتظام سے مقامی وبین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پرامن اورمسلسل روانی کویقینی بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیراسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
Leave a Reply