پاکستان کے آصف نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ:  پاکستان کے آصف نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

محمد آصف نے فائنل میں ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کو 3-5 سے ہرایا— فوٹو: اسکرین گریب

کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کے خلاف محمد آصف نے شاندار آغاز کیا اور ابتدائی تین فریمز 0-67، 21-41 اور 19-27 کے اسکور سے جیت کر تین ۔ صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ملائیشین کیویسٹ نے چوتھے فریم میں کم بیک کیا اور پانچویں فریم میں محمد آصف سے بلیک بال مس ہونے کا فائدہ اٹھا کر اپنے خسارے کو مزید کم کرتے ہوئَے 2-3 کردیا۔

محمد آصف نے چھٹا فریم جیت کر ایک بار پھر برتری کو بہتر کیا لیکن ساتویں فریم میں لم کاک لیونگ نے آصف کو ایک بال بھی پوٹ نہ کرنے دی۔ بیسٹ آف 9 کوارٹر فائنل کے آٹھویں فریم میں بھی حتمی بالز تک دونوں پلیئرز میں کانٹے دار مقابلہ برابر رہا۔

آخری لمحات میں ملائیشین پلیئر نے پنک بال مس کی جس کے بعد آصف نے اس گیند کو پوٹ کرکے فتح مکمل کی۔

محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 0-67، 21-41 ، 19-27، 59-5، 32-41، 25-38، 68-0، اور 21-35 رہا۔

سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ کل ایک اور ملائشین پلیئر تھور چوان لیونگ سے ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *