پاکستان کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں: روسی صدر پیوٹن


پاکستان کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں: روسی صدر پیوٹن

روس پاکستان تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں: پیوٹن کی پاک روس تعلقات پر گفتگو جاری— فوٹو: روسی سفارتخانہ

پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی پاک روس تعلقات پر گفتگو جاری کردی۔

پاکستانی سفیرفیصل نیازترمذی نے روسی صدرکو سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر روسی سفارتخانے نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی پاک روس تعلقات پر کی گئی گفتگو جاری کردی۔

روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے۔

اس موقع پر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس پاکستان تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں۔

سفیر پاکستان کا کہنا تھاکہ پاکستان اورروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے، روس میں مقیم پاکستانی برادری سےروابط کوترجیح دی جائے گی۔

خیال رہے کہ فیصل نیاز ترمذی نے اکتوبر 2025 میں روس میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *