بھارت کے سینئر سیاستدان اور کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاکستان سے متعلق خود سے منسوب بیان کی تردید کر دی۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں ششی تھرور بظاہر میڈیا نمائندے سے بات کر رہے ہیں اور پاکستان کے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نہ کھیلنے کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔
ششی تھرور ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ‘جیسے پاکستانی حکومت نے آف فیلڈ کھیلا وہ قابلِ تعریف ہے، پتہ نہیں وہ اب فیلڈ پر کیا کریں گے لیکن جو انہوں نے ‘۔
سینئر سیاستدان کہہ رہے ہیں کہ ‘جس طرح پاکستان نے اقدام اٹھایا اور بھارتی بورڈ کو لاجواب کردیا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے کمزور قوم بھی طاقتور ہو سکتی ہے’۔
اب ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا ‘یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو ہے، اس میں آواز اور لہجہ میرا نہیں ہے’۔


























Leave a Reply