
لندن: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، پاکستان خود کو مکمل تبدیل کررہا ہے
لندن میں عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کی معیشت میں بہتری ہے، 3.6 کھرب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور اپریل میں افراطِ زر 0.3 فیصد پر آگئی ہے، پاکستان برآمدات اور پیداوار پر مبنی پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن پر بھی کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا 2028 تک تانبے سے سالانہ 2.8 ارب ڈالر کی برآمد متوقع ہے، پاکستان آئی ٹی فری لانسنگ میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے، پانڈا بانڈ اور قرضہ جات کی مؤثر حکمت عملی پر کام جاری ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کیلئے آبی حقوق کی معطلی ناقابل قبول ہے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری رہےگا، پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی ہے، پاکستان صرف اصلاحات نہیں کر رہا بلکہ خود کو مکمل تبدیل کررہا ہے۔
Leave a Reply