Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 5:25 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان کی دہشتگردی روکنے کی کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں: دی ڈپلومیٹ

حالیہ پوسٹس

  • وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
  • بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
  • بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
  • مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
  • سونا آج بھی 10 ہزار روپے سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
تازہ ترین

پاکستان کی دہشتگردی روکنے کی کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں: دی ڈپلومیٹ

DAILY MITHAN Sep 11, 2025 0


پاکستان کی دہشتگردی روکنے کی کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں: دی ڈپلومیٹ

موجودہ حکومت اور ریاستی اداروں نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے امکان کو قطعی طور پر مسترد کردیا ہے: رپورٹ/ فائل فوٹو

پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کی دہشتگردی کو روکنے کی کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں۔

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے فوجی آپریشنز میں کامیابیاں حاصل کیں تاہم خیبرپختونخوا حکومت کی مختلف حکمتِ عملیوں نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت ٹی ٹی پی سمیت مختلف شدت پسند گروہوں کے خطرات کا سامنا کررہا ہے، گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹی ٹی پی کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھا ہے، کے پی حکومت کی ترجیح ٹی ٹی پی سےمذاکرات ہے جو  وفاق کی فوجی آپریشنز پر مرکوز  پالیسی کے برعکس ہے۔

پاکستان نے بظاہر مفاہمت کی اس پالیسی سے سبق سیکھا ہے: رپورٹ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018  تا 2022  پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے خطرے سے نمٹنے کےلیے مذاکرات پر مبنی پالیسی اپنائی، اس وقت صوبے میں تشدد کو کم کرنے کے لیے اسے حقیقت پسندانہ قدم قرار دیا گیا، یہ پالیسی بظاہر کابل کے ساتھ خیرسگالی کے تعلقات قائم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی جس نے پاکستان واپس آنے والے شدت پسندوں کو مزید حوصلہ دیا اور سرحد پار دراندازی کے لیے گنجائش پیدا ہوئی،پاکستان نے بظاہر مفاہمت کی اس پالیسی سے سبق سیکھا ہے۔

دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق  موجودہ حکومت اور ریاستی اداروں نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے امکان کو قطعی طور پر مسترد کردیا ہے، ٹی ٹی پی سے بات چیت نہ کرنے کی پالیسی کو خیبرپختونخوا حکومت نے مکمل طور پر قبول نہیں کیا، پی ٹی آئی بدستور مذاکرات اور کم سطح کی کارروائیوں کے تصور پر قائم ہے، بظاہر یہ مؤقف عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کی خواہش پر مبنی دکھائی دیتا ہے، کےپی حکومت نے اس بیانیے کو زیادہ تر وفاقی حکومت کے خلاف سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا۔

صوبائی حکومت کے عہدیدار اکثر فوجی آپریشنز کو ’’انتہائی جارحانہ‘‘ یا ’’غیر ضروری‘‘ قرار دیتے ہیں،: رپورٹ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے عہدیدار اکثر فوجی آپریشنز کو ’انتہائی جارحانہ‘ یا ’غیر ضروری‘ قرار دیتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے افغان طالبان سے سکیورٹی امور پر مذاکرات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا،وزیر اعلیٰ علی امین وفاقی حکومت کی پالیسی کو سخت گیر اور غیر لچکدار قرار دیتے ہیں۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں پاکستان کے وفاقی اداروں نے چین سے مل کر افغان طالبان سے کئی بار رابطہ کیا، گزشتہ ماہ ایک سہ فریقی اجلاس میں پاکستان اور چین نے طالبان حکومت پر مشترکہ دباؤ ڈالا، افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ شدت پسند گروہوں کو کنٹرول کرنا ناگزیر ہے، اسحاق ڈار نے گزشتہ ہفتے کہا کہ افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کے حامیوں کو حکومتی ڈھانچے میں شامل کر لیا، اسحاق ڈار نے افغان طالبان سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی یا انہیں پاکستانی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا۔

افغان طالبان نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی محدود کرنے میں بہت کم کردار ادا کیا: دی ڈپلومیٹ

رپورٹ میں افغان حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ  افغان حکومت کی ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائیاں زیادہ تر ظاہری نوعیت کی ہیں، افغان طالبان نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی محدود کرنے میں بہت کم کردار ادا کیا۔

 دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے معاملے سے متعلق کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر  بھی خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کے درمیان تنازع ہے، وزیر اعلیٰ کہتے ہیں صوبائی حکام وفاقی حکومت کے مہاجرین کی واپسی کے منصوبے کا حصہ نہیں بنیں گے، گنڈاپور کا یہ اعلان براہِ راست وفاقی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔

 دوسری جانب وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ مسئلہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گیا ہے، وفاقی حکومت کی ہدایات کی مخالفت صوبے کے لیے شدت پسندی کی لہر پر قابو پانے میں مددگار نہیں ہوگی۔

 پاکستان کی سیاسی قیادت کو چاہیے وہ اجتماعی سلامتی کو ترجیح دے: رپورٹ میں تجویز

رپورٹ میں دی گئی تجویز میں کہا گیا  ہے کہ ’  ضروری ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے ساتھ مل کر ایک متوازن حکمتِ عملی تیار کرے، پاکستان کی سیاسی قیادت کو چاہیے وہ اجتماعی سلامتی کو ترجیح دے، تمام سیاسی قیادت انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے‘ ۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فرانسیسی صدر کی رافیل طیاروں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے لگا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026