
پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا مارا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص کے تحت افواج پاکستان کی کامیاب کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کے شہر راجوڑی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمارتھاپا مارا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار دہشتگردوں کاسہولتکار اور کشمیری مسلمانوں کے لیےدہشت کی علامت تھا جب کہ راج کمار اعلیٰ فوجی بریفنگز میں بھی شامل ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کردیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کردیا۔
Leave a Reply