پاکستان کی اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت


ایران میں احتجاج: پاکستان کی اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

فوٹو: فائل

پاکستان نے ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ حالات بہتر ہونے تک پاکستانی شہری ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو بھی انتہائی احتیاط اور  غیرضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری پاکستانی سفارتی مشنز  سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

ایران کی تازہ صورت حال میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے 13 ویں روز بھی جاری ہیں جہاں اب تک پُرتشدد واقعات میں 15 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *