پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے: دفتر خارجہ


پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے: دفتر خارجہ

یہ امر قابل افسوس ہے کہ جان بولٹن کا بیان راج ناتھ سنگھ کے بیان کے بعد سامنے آیا: ترجمان دفتر خارجہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔

سابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے، یہ امر قابل افسوس ہے کہ جان بولٹن کا بیان راج ناتھ سنگھ کے بیان کے بعد سامنے آیا، راج ناتھ سنگھ ایک ہندو انتہاپسند تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، راج ناتھ سنگھ پاکستان کے خلاف بار بارجارحیت کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول راج ناتھ سنگھ جیسے افرادکے ہاتھ میں ہے، درحقیقت عالمی برادری کو زیادہ تشویش اس پر ہونی چاہیے، راج ناتھ سنگھ پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف شدید تعصب رکھتے ہیں، وہ خود کو حد سے بڑھا کر دیکھنے کے فریب میں مبتلا ہیں، بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی جوہری تحفظ سے متعلق جائز خدشات کو جنم دیتی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں جوہری بلیک مارکیٹ کے تسلسل نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے، بھارت میں حساس جوہری مواد کی چوری اور اسمگلنگ کے واقعات اس کی واضح مثال ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *