پاکستان کو اس سمت لے جانا چاہتے ہیں جہاں قرضے نہ لینے پڑیں: وزیراعظم


پاکستان کو اس سمت لے جانا چاہتے ہیں جہاں قرضے نہ لینے پڑیں: وزیراعظم

میرٹ کو اپنالیں تو ترقی میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے، وہ ممالک جو ہم سے بہت پیچھے تھے وہ بھی ہم سے آگے چلے گئے: شہباز شریف— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے خون کے دریا عبور کیے، پاکستان کو اس سمت لے جانا چاہتے ہیں جہاں قرضے نہ لینے پڑیں۔

وزیراعظم نے پاکستانی طلبہ کو چین بھیجنے کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذہین طلبہ کو زرعی شعبے میں تربیت کے لیےبھیجنےپرخوشی ہے،  زرعی شعبے میں تربیت کے لیے نوجوانوں کو میرٹ پر چنا گیا اور زرعی شعبہ معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سےطلبہ کا شفاف طریقے سے انتخاب کیا گیا، بلوچستان سے منتخب ہونے والے طلبہ کی تعداد زیادہ ہے، ہونہار طلبہ کے لیے مزید پروگرام لا رہے ہیں،  بلوچستان کو ترقی میں دوسرے صوبوں کے برابر لانے کا فیصلہ کیا ہے، چین جانے والے طلبہ میں بلوچستان کے طلبہ کا حصہ 10فیصد زیادہ ہے، لیپ ٹاپ اسکیم میں بھی بلوچستان کے طلبہ کا حصہ زیادہ رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ہم نے چین کے وزیرخارجہ کا استقبال کیا، چین ہمارا سب سے آزمودہ اعتماد والا دوست ملک ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے خون کے دریا عبور کیے، پریشان ہونے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں میرٹ کو اپنالیں تو ترقی میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے، وہ ممالک جو ہم سے بہت پیچھے تھے وہ بھی ہم سے آگے چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اس سمت میں لیکر جائیں کہ قرضے نہ لینے پڑیں، پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

دوسری جانب تقریب سے چینی سفیر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ زرعی شعبے میں طلبہ کی تربیت کے دور رس نتائج ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کیں، پاکستانی معیشت مستحکم اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، چین پاکستان کی تیز ترین ترقی کے لیے ساتھ دیتا رہے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *