
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے وائٹ بال کے ٹاپ پر فارمرز کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز سمیت 22 کھلاڑی کو طلب کیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، عثمان خان ، سعود شکیل ، شاہد عزیز، عباس آفریدی ، سلمان مرزا، میر حمزہ ،عبداللہ شفیق ، خواجہ نافع ، حیدر علی ، احمد دانیال، مہران ممتاز، شاہین آفریدی ، خرم شہزاد ، محمد رضوان ، معاذ صداقت، محمد نواز، عامر جمال، نسیم شاہ، صفیان مقیم ، علی رضا اور طیب طاہر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وائٹ بال کے ٹاپ پر فارمرز کو 3، 4 اور 5 جون کو لاہور طلب کیا ہے، تمام کھلاڑی 3 مختلف گروپس میں مختصر کیمپ میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کھلاڑیوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کرے گا، سینیئر کھلاڑی تینوں گروپس کے مختلف ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ ٹاپ پرفارمرز کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مستقل کا لائحہ عمل دیں گے۔
Leave a Reply