
چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت پر واضح کر دیا کہ پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اپنی اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا۔
وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، اگر بھارت نے نیچے والوں کا پانی روکا تو چین خاموش نہیں رہے گا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں وکٹر گاؤ نے کہا کہ بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے، اسے خود سوچنا چاہیے کہ اگر نیچے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا تو اوپر والا کیا کرے گا؟
انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ ویسا سلوک نہ کرو جیسا تم اپنے لیے پسند نہیں کرتے۔
وکٹر گاؤ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی پامالی ہوگی، چین پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، قدرتی حقوق کے مکمل تحفظ کا حامی ہے۔
Leave a Reply