
پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کا فضائی دفاعی نظام ہائپر سونک ہتھیاروں سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس کارگر فضائی دفاعی نظام موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب جن بھارتی طیاروں کو تباہ کیا گیا ان میں سے ایک کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ہی تباہ کیا گیا تھا۔
ائیر وائس مارشل نے مزید کہا کہ پاکستانی کا فضائی دفاعی نظام انتہائی تیزی سے حرکت کرنے والے ہتھیاروں یہاں تک کہ ہائپر سونک ہتھیاروں سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے خلاف پاک فضائیہ 2 منٹ کے اندر سرگرم ہوگئی تھی۔
ائیر وائس مارشل کے مطابق بھارت سے ایک گھنٹے سے زائد ٹکراؤ کی صورتحال رہی۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔
ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی انٹرسیپٹ کی گئی گفتگو بھی سنائی۔
Leave a Reply