Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 4:25 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان کا غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

حالیہ پوسٹس

  • امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
تازہ ترین

پاکستان کا غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

DAILY MITHAN Jul 17, 2025 0


سلامتی کونسل کا اجلاس: پاکستان کا غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

فوٹو: ایکس

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ غزہ مکمل تباہی کے دہانے پر ہے، غزہ کا منظر ناقابلِ یقین ہے اور یہ ایسی ہولناکی ہے جو  آج کے دور میں ناقابلِ تصور تھی۔

اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں بدترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں  پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں اسپتال بمشکل کام کر رہے ہیں کیونکہ رسد کی زنجیروں کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور امداد کا حصول خطرناک مشن بن چکا ہے۔

سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں موجودہ امدادی نظام ان لوگوں کو ناکام کر رہا ہے جن کی خدمت کا دعویٰ کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق، مئی کے آخر سے اب تک امداد سے جڑے 798 افراد شہید کیے جا چکے ہیں جن میں سے 615 امدادی مراکز یا ان کے قریب مارے گئے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ موجودہ نظام مجبور فلسطینیوں کو فعال جنگی علاقوں میں دھکیل دیتا ہے تاکہ وہ بنیادی ضروریات حاصل کر سکیں۔ 

اشیاء کی بلا رکاوٹ ترسیل کو فوری ممکن بنایا جائے: پاکستانی مندوب

انہوں نے کہا کہ جو امداد غزہ پہنچی ہے وہ نہایت قلیل ہے، اس کا نفاذ ناقص ہے، اور یہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔ بدترین بات یہ ہے کہ یہ نظام خود موت کا جال بن چکا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ زندگی بچانے والی امداد، خاص طور پر بچوں کے لیے دودھ کی فراہمی کی بندش ناقابلِ دفاع سطح تک پہنچ چکی ہے۔ نومولود بچے بھوک سے فوری موت کے خطرے میں ہیں۔ ایسی محرومی کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہو سکتی۔ اس لیے ضروری اشیاء کی بلارکاوٹ ترسیل کو فوری ممکن بنایا جائے۔

پاکستان کا ایندھن، طبی امداد کو فوراً غزہ میں داخلے کی اجازت دینے کامطالبہ

عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں ادویات، پناہ گاہوں اور ایندھن کی شدید قلت بڑھ رہی ہے۔ جس سے اسپتالوں، پانی و صفائی کے نظام، ٹیلی کمیونیکیشن، بیکریوں، ایمبولینسوں اور امدادی کاموں کا بند ہونا یقینی ہے۔ 21 لاکھ کی آبادی کے لیے یہ ایک تباہ کن نکتہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایندھن، طبی امداد اور پناہ گاہوں کے سامان کو فوراً غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ موجودہ امدادی نظام ایک خطرناک نظیر قائم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے غیر جانبدار امدادی نیٹ ورک کی جگہ، ایک عسکری اور منتخب نظام دینا انسانی قانون کی بنیادی اقدار اور غیرجانبداری کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کے اثرات صرف غزہ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ مستقبل کے تنازعات میں بھی شہریوں کی حفاظت خطرے میں ڈال دیں گے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ غزہ میں یہ سانحہ ناگزیر نہیں تھا۔ یہ اسرائیل کی قابض طاقت کے سوچے سمجھے اقدامات، پالیسیوں اور سرگرمیوں کا نتیجہ ہے اور اسے بدلا جانا چاہیے۔ تاریخ ہمیں ہر صورت پرکھے گی ،اس لیے عمل سے ثابت کریں کہ ہم خاموش تماشائی نہیں، بلکہ انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سفیر پاکستان نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی،  غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ اور بلاروک ٹوک، غیرجانبدار انسانی رسائی کا بحال ہونا ممکن بنائے۔

یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی ہونی چاہیے: عاصم افتخار

انہوں نے کہا کہ تمام یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی ہونی چاہیے۔ قابض اسرائیل کی تمام غیر قانونی پالیسیوں، بشمول فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، کو مسترد کیا جائے اوربحران کی اصل وجہ یعنی طویل قبضے اور فلسطینیوں کے حقوق سے انکار کا خاتمہ کیا جائے۔

سفیرپاکستان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایک منصفانہ اور پائیدار امن کا تقاضا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم، القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی، آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

پاکستانی مندوب نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب اور فرانس کی زیرِ صدارت ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس اس ضمن میں فوری نتائج دے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026