Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 8:35 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

حالیہ پوسٹس

  • اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
  • ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
  • ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
تازہ ترین

پاکستان کا سلامتی کونسل سے فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

DAILY MITHAN Aug 6, 2025 0


پاکستان کا سلامتی کونسل سے فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

فوٹو: دفترخارجہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات مشرق وسطیٰ سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زمینی صورت حال کی سنگینی کا بھی ادراک ہونا چاہیے اور یہ صرف ہم یا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین ہی نہیں جو یہ منظر دیکھ رہے ہیں یا تشویش میں مبتلا ہیں ، بلکہ پوری دنیا بے یقینی کے عالم میں یہ سب دیکھ رہی ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو اٹھانا پڑا ہے۔ کوئی بھی جواز ان اندھی گولیوں، ایک پوری آبادی کو بھوکا مارنے اور محصور لوگوں کو اجتماعی سزا دینے کو درست قرار نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات صرف اخلاقی طور پر قابلِ مذمت نہیں بلکہ بین الاقوامی قانون، بشمول جنیوا کنونشنز، کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے جاری کردہ پابند احکامات کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

غزہ میں انسانی بحران بے مثل حد تک شدت اختیار کر چکا ہے

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران بے مثل حد تک شدت اختیار کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق،اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو حراست میں رکھنے، ان پر دہائیوں سے جاری منظم مظالم اور من مانے طریقے سے گرفتاریوں کی پالیسی، اور 7  اکتوبر 2023کے بعد ریاستی سطح پر احتساب کی مکمل غیر موجودگی ایک ہولناک منظرنامہ پیش کرتی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اس وقت تقریباً ساڑھے 9 ہزار فلسطینی، جن میں سیکڑوں خواتین اور بچے شامل ہیں، اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، جن میں سے ایک تہائی کے خلاف کوئی چارج یا مقدمہ نہیں ہے۔ یہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بالکل ناقابلِ قبول ہے۔

 60 ہزار فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں جن میں 18 ہزار 500 بچے شامل ہیں

پاکستانی مندوب نے کہا کہ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 60 ہزار فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں جن میں 18 ہزار 500 بچے شامل ہیں۔ ان بچوں کے نام اور عمریں بھی امریکی اخبار نے شائع کی ہیں۔

مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے معروف اخبار ہارٹز نے بھی غزہ کی صورت حال کو  21 ویں صدی کی سیاسی بنیاد پر کی جانے والی بھوک سے مارنے کی سب سے سنگین مثال قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ اس صورتحال کے نتائج نہایت ہولناک ہیں: کم از کم 175 فلسطینی، جن میں 93 بچے شامل ہیں، بھوک سے شہید ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اب مکمل قحط کے دہانے پر ہے۔ لوگ اس لیے نہیں بھوکے مر رہے کہ خوراک دستیاب نہیں، بلکہ اس لیے کہ خوراک تک رسائی روک دی گئی ہے۔

 یونیسف نےغزہ کی صورتحال کو بچوں کیلئے تکالیف کا مکمل طوفان قرار دیا

ان کا کہنا تھا کہ یونیسف نے اس صورتحال کو بچوں کے لیے تکالیف کا مکمل طوفان قرار دیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسے “عظیم انسانی تباہی” سے تعبیر کیا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام نے بالکل واضح الفاظ میں کہا ہے: “یہ ایک ایسی تباہی ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے، ہماری ٹی وی اسکرینوں پر رونما ہو رہی ہے۔”

پاکستانی مندوب نے کہا کہ اب تو انسانی امداد کی فراہمی بھی جان لیوا بن چکی ہے۔ مئی کے بعد سے 1200 سے زائد امدادی کارکنان شہید کیے جا چکے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق، “فلسطینیوں کو 2 ہلاکت خیز راستوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑتا ہے: یا تو بھوک سے مرنے کا، یا خوراک حاصل کرنے کے لیے گولیوں کی زد میں آنے کا۔”

یہ جنگ، جو عام شہریوں کے خلاف ہے، ختم ہونی چاہیے: پاکستان

پاکستان کے مستقل مندوب نے مطالبہ کیا کہ یہ جنگ، جو عام شہریوں کے خلاف ہے، ختم ہونی چاہیے۔ پاکستان فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی، مکمل اسرائیلی انخلا، یرغمالیوں کی رہائی، اور انسانی امداد کی آزادانہ فراہمی کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی میں ہونے والی ابتدائی جنگ بندی کے نتیجے میں 33 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا، مگر اسرائیل کی جانب سے اس جنگ بندی سے یکطرفہ انحراف کے سبب مزید رہائی ممکن نہ ہو سکی۔ یوں مصیبت بدستور جاری ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ امن کے مفاد میں ہمیں عرب اسرائیل تنازعے کی تاریخی نوعیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں اس دیرینہ سانحے کی جڑ کو نہیں بھولنا چاہیے  اور وہ ہے: فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا طویل، غیر قانونی قبضہ۔ جب تک یہ قبضہ برقرار ہے، امن صرف ایک سراب رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لیے ایک سنجیدہ سیاسی افق درکار ہے، جو بین الاقوامی قانون پر مبنی ہو اور جس کا مقصد 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق، القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر ایک خودمختار، قابلِ بقا اور مربوط فلسطینی ریاست کا قیام ہو۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ اعلیٰ سطحی کانفرنس جس کا مقصد فلسطینی مسئلے کا پرامن حل اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد تھا، ایک بروقت پیش رفت تھی۔ اب اسے عملی، مربوط اور بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششوں سے مکمل کرنا ناگزیر ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں بالآخر مطلوبہ امن اور استحکام ممکن ہو سکے۔

عاصم افتخار نے واضح کیا کہ انسانی حقوق عالمگیر اور ناقابلِ تقسیم ہیں۔ انہیں سرحدوں میں نہیں بانٹا جا سکتا اور انصاف کبھی بھی انتخابی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے۔ قانونی، سیاسی اور اخلاقی تقاضا بالکل واضح ہے۔ ہمیں اب اقدام کرنا ہوگا تاکہ اسرائیل کی وحشیانہ اور غیر قانونی جنگ اور فلسطینی عوام کی ناقابلِ تصور تکالیف کا خاتمہ ہو۔ انسانیت اور دونوں طرف کے عام شہریوں کی عزت و حرمت اس سے کم پر راضی نہیں ہو سکتی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
میرینز نےکراچی قونصلیٹ پردھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، امریکی حکام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026