پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا


پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق نیاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی،ماحولیاتی تجزیے کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا، سیٹلائٹ سی پیک،علاقائی منصوبہ بندی،قدرتی وسائل کے انتظام کے منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ نقل وحمل کے نیٹ ورکس اور جغرافیائی خطرات کی نشاندہی بھی کرےگا۔

ترجمان اسپارکو نے بتایا کہ  یہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے،  پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔

ترجمان اسپارکو نے بتایا کہ  اس وقت پاکستان کے5سیٹلائٹ خلا میں موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *