پاکستان کا جوہری توانائی پروگرام دنیا کے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار


پاکستان کا جوہری توانائی پروگرام دنیا کے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار

ڈائریکٹر آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی نے چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا/ فائل فوٹو

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کے جوہری توانائی پروگرام کو دنیا کے سب سے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار دے دیا۔

ڈائریکٹر  آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی نے چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نےریڈیو ایکٹیو ویسٹ انسی نیریٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر رافیل گروسی نے پاکستان کے جوہری توانائی پروگرام کو دنیا کے سب  سے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے جوہری توانائی کے ذریعے پائیدار اور کم کاربن بجلی کی پیداوار کے فروغ پر زور دیا۔

واضح رہے کہ چشمہ پاور پلانٹ 5 نیوکلیئر ذرائع سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاور پلانٹ ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *