
پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ادھم پور ائیربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
وزیر اطلاعات تارڑ نے بتایا کہ بنیان المرصوص یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)،سورۃ صف کی یہ آیت “اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ” ایک حکم ہے۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ،۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔
Leave a Reply