پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


پہلا ٹی 20: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان یہ ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

کپتان پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم سلمان علی آغا  کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

کپتان بنگلادیش ٹیم لٹن داس کا کہنا تھا کہ  یواے ای میں سیریز نہیں جیت سکے جس کا افسوس ہے، یہ نئی سیریز ہے،امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرےگی، وکٹ اچھی لگ رہی ہے پہلے بیٹنگ یا بولنگ سے فرق نہیں پڑےگا۔

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *